26 فروری 2015 - 12:21
جنرل حفتر لیبیا کی مسلح افواج کےسربراہ مقرر

لیبیا کی پارلیمنٹ کی اسپیکر نے خلیفہ حفتر کوملک کا فوجی سربراہ مقرر کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لیبیا کی پارلمینٹ کی اسپیکر عقیلہ صالح نے بدھ کو جنرل خلیفہ حفتر کو اس ملک کی مسلح افواج کا سربراہ مقرر کردیا۔ لیبیا کی پارلیمنٹ نے اس سے قبل بھی ایک بار دہشت گردوں کے زیر قبضہ علاقوں پر حکومت کا تسلط دوبارہ حاصل کرنے کی غرض سے حفتر کی کمان میں کاروائی سے متعلق اپنی سیاسی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ کہا جارہا ہے کہ خلیفہ حفتر نے مئی دوہزار چودہ میں دہشت گردوں کے زیر قبضہ علاقوں میں سرکاری فوج سے پہلے ہی دہشت گردوں کے خلاف الکرامہ نامی کاروائی شروع کردی تھی۔ دو ہزار گیارہ ميں قذافی کے خلاف لیبیا کے عوامی انقلاب کے وقت سے حفتر لیبیا کی بری فوج کی کمان سنبھالے ہوئے تھے۔ دوہزار بارہ میں بھی لیبیا کے ڈیڑھ سو فوجی افسروں نے خلیفہ حفتر کو مسلح افواج کا سربراہ بنائے جانے کا مطالبہ کیا تھا لیکن لیبیا کی عبوری حکومت نے اس درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کسی اور فوجی افسر کو اس عہدے پر تعینات کردیا تھا۔

.......

/169